ALI (A.S) SHIER-E-KHUDA LYRICS - Shahid Ali Shahid Lyrics

 

ALI (A.S) SHIER-E-KHUDA | SHAHID ALI SHAHID | NEW RAJAB 2021 MANQABAT - Shahid Ali Shahid Lyrics



ALI (A.S) SHIER-E-KHUDA LYRICS IN URDU

Lyrics

---------------------

ll - ‎بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم - ll

شاہ مردان شیر یزداں قوت پروردگار لا فتی الا علی لا سیف الا ذوالفقار...

کون ہے جو تاب لائے آپ کے اِک وار کی
دھاک بیٹھی ہے دلوں میں حیدرِ کرار ع کی
آپ کی ہیبت سے رن میں ہیں لرزتے شہسوار
لا فتح الا علی ع لا سیف الا ذولفقار۔۔۔

یوں چلی شمشیرِ حیدر ع لشکرِ کفار پر
داد دیتے ہیں محمد ص بڑھ کے اک اک وار پر
مرحبا میرے دلاور کہہ رہے ہیں بار بار
لا فتح الا علی لا سیف الا ذوالفقار

زیب دیتا ہے خدا کو بھی اُسے شمشیر دے
ایک حملے میں جو لاکھوں کی صفوں کو چیر دے
تیغ ہو جس کی خدا کے دشمنوں پر القہار
لا فتح الا علی ع لا سیف الا ذوالفقار

بارگاہِ مصطفیٰ ص میں وہ بہادر ہیں علی ع
ایک ہیں پر ایک لشکر کے برابر ہیں علی ع
مصطفیٰ ص کا زورِ بازو دینِ حق کا افتخار
لا فتح الا علی لا سیف الا ذوالفقار

وارثِ صفین و خیبر کون ہے بن کر کھڑا؟
کون دنیا کے یزیدوں سے اکیلا جا لڑا؟
آج مظلومِ جہاں کی خامنہ ای ہے پُکار
لا فتح الا علی لا سیف الا ذوالفقار

جو بھی حزب ﷲ کے شیروں سے آ ٹکرائے گا
نعرہِ حیدر ع کے صدقے الٹا منہ کی کھائے گا
خیبری ہیں حیدری ہیں، ہیں سپاہِ جانثار
لا فتح الا علی لا سیف الا ذوالفقار

غالیوں کی واہ وا سے ماورا ہے یا علی ع
بندہِ خالص خدائے کبیریا ہے یا علی ع
ہم غلو کرنے کرانے پر ہیں کرتے بے شمار
لا فتح الا علی لا سیف الا ذوالفقار

حیدر و شاہد پہ مولا ع آپ کی ہو اِک نظر
زندگی مظلوم کی کر دے حمایت میں بسر
دل میں ہو بس مہدیِ آخر زماں عج کا انتظار
لا فتح الا علی ع لا سیف الا ذوالفقار



Reactions

Post a Comment

0 Comments